ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب تک 90 کروڑ افراد کی مجموعی ٹیکہ کاری

اب تک 90 کروڑ افراد کی مجموعی ٹیکہ کاری

Mon, 04 Oct 2021 11:42:09    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73,76,846 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت نے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے 90 کروڑ (90,51,75,348)افراد کی ٹیکہ کاری کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ٹیکہ کاری کی اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں87,84,333سیشنز منعقدکیے گئے ہیں۔آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں25,930 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعدسے) 3,30,94,529 ہوگئی ہے۔جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح فی الحال 97.87 فیصد ہوگئی ہے جومارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 98 دنوں سے یومیہ نئے کیس 50,000 سے بھی کم درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 22,842 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔


Share: